کیا ٹرمپ کی بیوی میلانیا ان کو چھوڑ دیں گی؟

کیا ٹرمپ کی بیوی میلانیا ان کو چھوڑ دیں گی؟


ویب ڈیسک:کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ انسان اپنے مقصد کیلئے دنیا سے لڑ رہا ہوتا ہے تو اس کے گھر سے ہی مخالفت میں تحریک شروع ہوجاتی ہے ایسا ہی کچھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بھی ہوا ہے ،امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے میکسیکو سے امریکہ میں داخل ہونے والے غیر قانونی تارکین وطن کے بچوں کو والدین سے علیحدہ کرنے کی پالیسی کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
انھیں بچوں کو ان کے والدین سے جدا کرنے سے نفرت ہے، میلانیا ٹرمپ کی ترجمان کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسا ملک ہونا چاہیے جو تمام قوانین کی پاسداری کرے لیکن اس کے ساتھ ہی ہمیں ایسا ملک بھی ہونا چاہیے جہاں دل کی حکومت ہو،ان کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب صدر ٹرمپ کی 'صفر برداشت' کی پالیسی تنازع کا شکار ہوتی جا رہی ہے۔

پڑھنا نا بھولیں:  مقبوضہ کشمیر:بھارت اپنے ہی منہ میاں مٹھو بن گیا

اور حالیہ چھ ہفتوں کے دوران تقریباً دو ہزار خاندانوں کو ان کے بچوں سے علیحدہ کر دیا گیا ہے، میلانیا ٹرمپ نے کہا کہ انھیں 'بچوں کو اپنے والدین سے جدا کیے جانے سے نفرت ہے اور امید کرتی ہوں کہ دونوں ( ریپبلیکن اور ڈیموکریٹس ) حتمی طور پر مل جل کر کامیاب امیگریشن اصلاحات کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوں۔