سروسزہسپتال میں گیس بند ، انتظامیہ پریشان

 سروسزہسپتال میں گیس بند ، انتظامیہ پریشان


لاہور ( 24نیوز )  سروسزہسپتال میں دو روز سے گیس کی پائپ لائن میں خرابی کے باعث گیس  بند ہے، گیس کی بندش کے باعث مریضوں کے لواحقین انتظامیہ شدید پریشانی س دوچارہیں۔

تفصیلات کے مطابق  کے مطابق سروسز ہسپتال میں دو روز سے گیس کی بندش ہونے کی وجہ سے مریضوں اور انتظامیہ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ انتظامیہ کہنا تھا کہ گیسپاٸپ لاینوں میں گیس کی جگہ پانی بھر گیا اور گیس میٹرز میں سے بھی پانی نکل رہا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر ز کے غلط انجکشن لگنے سے 14 سالہ بچہ جاں بحق

 واضح رہے کہ ہسپتال میں گیس کی عدم فراہمی کے باعث ہسپتال کے بیشتر کام رک گے۔ انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ سوئی گیس کے محکمے میں بار بار اطلاع دینے کے باوجود کوٸی شنوائی نہیں۔