عید کے دن سینڈز پٹ کے ساحل پر دونوجوان ڈو ب گئے


کراچی(24نیوز) عید کے دن سینڈز پٹ کے ساحل پر دونوجوان ڈو ب گئے۔ جس سے ان کے گھر وں میں خوشیوں نے غم کی چادر اوڑھ لی۔ دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

عید الفطر کی خوشیاں سوگ میں بدل گئیں۔ گزشتہ روز سینڈز پٹ کے ساحل پر نہاتے ہوئے دو نوجوان اسامہ اور افراز ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے تلاش شروع کی مگر اندھیرا آڑھے آگیا۔ 19 سالہ افراز اور 22 سالہ اسامہ کی لاشیں آج صبح ریسکیو حکام نے سمندر سے نکال لیں۔ اسامہ ناظم آباد جبکہ افراز ایف بی ایریا کا رہائشی تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عید پردو گھرانوں میں صف ماتم بچھ گئی 

 جو اپنے سات دوستوں کے ہمراہ عید کی خوشیاں دوبالہ کرنے پکنک منانے آئے تھے مگر دونوں کیا پتہ تھا کہ سمندر کی بے رحم لہروں میں الجھ کے رہ جائیں گے۔ ریسکیو حکام نے دونوں نوجوانوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی ہیں۔