سیاسی پارٹیوں نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا

سیاسی پارٹیوں نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا


لاہور (24 نیوز) پیپلزپارٹی نے پنجاب میں شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے چیف الیکشن کمیشنر کو خط لکھ دیا، پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

  24نیوز ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں گورنر پنخاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی الیکشن سے قبل تبدلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے ایک اور فیصلے پر یوٹرن لے لیا

پیپلز پارٹی اور دوسری مخالف پارٹیوں کا خیال ہے کہ گورنر پنجاب جانبدار ہیں کیونکہ ان کے صاحبزادے ملک آصف رجوانہ مسلم لیگ ن کی جانب سے صوبائی ا سمبلی کی نشست کے لیے امید وار ہیں لہذا وہ الیکشن عمل پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی آئندہ چند روز میں اس معاملے میں بھر پور حکمت علمی بنانے جا رہی ہے۔