آرمی چیف نےبیمار شہری کی فریاد سن لی

آرمی چیف نےبیمار شہری کی فریاد سن لی


صادق آباد ( 24نیوز ) آرمی چیف نے صادق آباد کے موٹے نورالحسن کی فریاد سن لی، 330 کلو وزنی نورالحسن کو علاج کےلئے ہیلی کاپٹر پر لاہورمنتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صادق آباد کےغریب نورالحسن اور اس کے اہلخانہ کے لئے اچھی خبر ہے،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے 330 کلووزنی نورالحسن کے علاج کی اپیل سن لی،اہل خانہ کی خوشی کی انتہا نہ رہی،بچوں نے مٹھائی بانٹی،رشتہ داروں نے مبارکبادیں دیں،آرمی چیف کی ہدایت پرنورالحسن کو ایئرایمبولینس پر صادق آباد سے لاہورمنتقل کردیا گیا۔

جہاں مریض کو سرجن ڈاکٹر معاذالحسن اور انکی ٹیم نے وصول کیا۔شالامار اسپتال میں مریض کا علاج شروع کیا جائے گا، نورالحسن کی جسامت موٹی ہونے پر گھر کی دیوار توڑکرباہرنکالا گیا،موٹاپے کی بیماری میں مبتلا نور الحسن نے سوشل میڈیا پر آرمی چیف سے علاج کی درخواست کی تھی۔