پیپلزپارٹی کا آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرزکیلئے اسپیکر چیمبر کے باہر احتجاج

پیپلزپارٹی کا آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرزکیلئے اسپیکر چیمبر کے باہر احتجاج


اسلام آباد( 24نیوز ) پیپلزپارٹی نےسابق صدرآصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرجاری نہ کرنے کے خلاف سپیکر چیمبرکے سامنے دھرنا اور احتجاج کیا،پارٹی اراکین پارلیمنٹ نے جلد آصف علی زرداری کا پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابقاسپیکر کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈز جاری نہ ہونے پر پیپلز پارٹی کے اراکین نے پہلے اسپیکر سے ملاقات کی اور پرڈوکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کردیا،راجا پرویز اشرف اور شیری رحمان کا کہناہےکہ قانونی حق کے باوجود اسپیکر جانب دار کا مظاہرہ کررہےہیں، اسپیکر نے وفد سے کہاکہ انھوں نے پروڈکشن آرڈرز پر قانون سے رائے مانگی ہے،قانونی رائے کے بعد ہی پروڈکشن کے معاملے پر غور کیا جائےگا۔

پروڈکشن آرڈز جاری نہ ہونے اور مبینہ حکومتی سستی کے خلاف پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے اسپیکر آفس کا گھیراو کرکے شدید احتجاج کیا،ن لیگ کے رانا ثناء اللہ اور برجیس طاہر نے بھی پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا،پی پی اراکین پارلیمنٹ نے قومی اسمبلی ہال جانے والا اندرونی راستہ بھی بلاک کردیا،اس موقع پر اسپیکر آفس کی سیکیورٹی بے بس ہوکر رہ گئی،احتجاج کے دوران سپیکر اپنے چیمبر میں موجود رہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے پروڈکشن آرڈرز کے معاملے پر اسپیکر جانب دار کا مطاہرہ کیا،رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے پروڈکشن سے متعلق وزارت قانون سے رائے لینے کی ضرورت ہی نہیں، پروڈکشن آرڈر سے متعلق رول 90 موجود ہے،احتجاج کے بعد سپیکر اسد قیصر چیمبر سے باہر آئے اور اراکین پارلیمنٹ کی بات سنی،اس پر اپوزیشن اراکین سپیکر آفس کا گھیراؤ اور دھرنا ختم کرکے ایوان کے اندر چلے گئے۔