موٹرسائیکل پر کرتب دکھاتا منچلاجان سے ہاتھ دھو بیٹھا

موٹرسائیکل پر کرتب دکھاتا منچلاجان سے ہاتھ دھو بیٹھا


کراچی ( 24نیوز ) موٹرسائیکل ریس کا خطرناک کھیل نوجوانوں کی جانیں لینے لگا، عائشہ منزل کے قریب موٹر بائیک پر کرتب دکھاتا منچلا حادثے کا شکار ہوکرجاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق

کراچی کا نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا،فرازنامی نوجوان عائشہ منزل کے مقام پر حادثے کا شکارہوا، سڑک پرموت کے اس کھیل کی ویڈیو بھی بنائی گئی جس میں فراز کو گرتے دیکھا جاسکتا ہے،موٹر سائیکل کی رفتار تیز ہونے کی وجہ بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرائی اور نوجوان کھمبے سے، واقعہ کے بعد نوجوان کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واضح رہے کہ موٹرسائیکل کی خطرناک ریس پر حکومت نے پابندی عائد کررکھی ہے،لیکن ٹریفک اہلکاراس پابندی پرعمل کروانے میں ناکام نظرآتے ہیں وہیں نوجوان بھی پابندی کو ہوا میں اڑا کراپنی جانوں سے کھیل جاتےہیں۔