ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے خزانے کا منہ کھول دیا

ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے خزانے کا منہ کھول دیا


( 24نیوز ) پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز قرض کا معاہدہ طے پا گیا،معاہدے پر سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن اور کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے دستخط کیے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ورلڈ بینک   کے درمیان 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز قرض کا معاہدہ طے پا گیا،معاہدے کی تقریب کے دوران مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ موجود تھے،معاہدے پر سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن اور کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے دستخط کیے،اعلامیہ کے مطابق 40کروڑ ڈالرز ٹیکس سسٹم کی بہتری پر خرچ کی جائے گی۔

40 کروڑ ڈالرز ہائیر ایجوکیشن کو دیے جائیں گےجبکہ 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز پختونخواہ ریونیو اتھارٹی کی بہتری پر خرچ ہوں گے,واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک بھی پاکستان کو 3 ارب 40 کروڑ ڈالرز قرض دے گا اور یہ رقم بجٹ سپورٹ کی مد میں دی جائے گی۔