وزیراعظم نے قومی ترقیاتی کونسل کے قیام کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے قومی ترقیاتی کونسل کے قیام کی منظوری دے دی


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے قومی ترقیاتی کونسل کے قیام کی منظوری دیدی۔ آرمی چیف بھی این ڈی سی کے رکن ہوں گے۔

وزیراعظم نے بالآخر قومی ترقیاتی کونسل کے قیام کی منظوری دےدی ، 13 رکنی قومی ترقیاتی کونسل کے سربراہ ہوں گے۔  آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ بھی کونسل کے رکن ہیں ، تمام وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزادکشمیر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، وفاقی وزرا،مشیرتجارت ،وزیر خارجہ اور مشیر خزانہ بھی کونسل میں شامل ہیں۔

کونسل اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے پالیسیوں پرعملدرآمدیقینی بنائےگی اس کے علاوہ کونسل علاقائی،قومی رابطوں کیلئے طویل المدتی منصوبہ بندی کی منظوری دے گی، قومی اقتصادی کونسل علاقائی تعاون کیلئے رہنمااصول فراہم کرے گی ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔