وینااور ثانیہ ٹوئٹر پرآمنےسامنے

وینااور ثانیہ ٹوئٹر پرآمنےسامنے


(24 نیوز) ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کےبعدسوشل میڈیا پر وینا ملک اور ثانیہ مرزا میں بھی میچ پڑ گیا، کھلاڑیوں کی شیشہ پارلر کی وائرل ویڈیو پر دونوں اسٹار میں خوب تکرارہوئی۔

ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پرکرکٹر شعیب ملک تونشانے پر تھے ہی مگر کھلاڑیوں کی شیشہ کیفے میں ویڈیو کے بعد ثانیہ بھی اس کی زد میں آگئیں،جس پراداکارہ وینا ملک کے ٹویٹ نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔ اداکارہ ویناملک نےٹوئٹ میں ثانیہ مرزا کو مخاطب کر کے لکھا کہ ثانیہ میں بچے کیلئےپریشان ہوں،آپ لوگ اسےشیشے پارلرلےگئےکیایہ خطرناک نہیں؟  جنک فوڈز کھلاڑیوں کیلئےمضرصحت ہے بطور والداورکھلاڑی آپکو تویہ پتہ ہوناچاہیے۔

بس پھرکیاتھا، ثانیہ مرزانےویناملک کوفوری جواب دیااورکہاکہ اپنےبچےکوشیشہ پارلرنہیں لےکرگئی اور یہ آپ کایاکسی کامسئلہ نہیں، اپنےبچےکاخیال کسی سب سےزیادہ کرتی ہوں، دوسری بات یہ کہ میں پاکستانی ٹیم کی ماہرغذائیت نہیں اورنہ ہی ماں،پرنسپل یا ٹیچرہوں۔

دونوں سٹارکی ٹویٹس سےسوشل میڈیاصارفین کومصالحہ مل گیا، ریاست کی موت نامی صارف نے کہا کہ وینا ملک تنخواہ پرہیں، وہ کسی کوبھی ٹرول کریں گی،انہیں نظراندازکریں۔

مریم نامی صارف نےلکھاکہ ویناملک نےسمجھداری سےثانیہ مرزاکوبچےکوشیشے  کیفےلےجانےپرسوال کیا لیکن بھابھی نےویناکوماضی یاددلایا،عائشہ نوازنامی صارف نےکہاثانیہ نے بہت نیچےگرکراصلیت کوواضح کیا۔

عائشہ نامی صارف نےکہاثانیہ مرزاکی مداح تھی لیکن اب ان سےمتنفرہوں جبکہ ایک صارف نےکہاکہ ثانیہ مرزانے منفی ذہنیت کا مظاہرہ کیا، وینا ملک نےطنزکرتےہوئےبھی صحیح بات کہی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer