مورگن کا افغان ٹیم پر لاٹھی چارج، کئی ریکارڈ توڑ ڈالے

 مورگن کا افغان ٹیم پر لاٹھی چارج، کئی ریکارڈ توڑ ڈالے


اسلام آباد(24 نیوز) کرکٹ ورلڈکپ میں انگلش کپتان ایون مورگن نے افغان ٹیم پر لاٹھی چارج کر دیا، ایک اننگز میں17چھکوں کا عالمی رکارڈ بنا ڈالا، مورگن 200 سے زائد چھکے لگانے والے چھٹے کھلاڑی بن گئے۔

 اولڈ ٹریفورڈ میں افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ میں انگلش کپتان ایون مورگن نے افغانستان کے بولرز کا بُھرکس نکال دیا اور ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کاریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ مورگن نے17چھکوں اور4 چوکوں کی مددسے71گیندوں پر148رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ صرف اتنا ہی نہیں افغان ٹیم کی دھلائی کرنے والے مورگن200سے زائد چھکےلگانے والے چھٹے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس سے قبل یہ رکارڈ بھارتی بلے باز روہت شرما کے پاس تھاجنھوں نے2013میں آسٹریلیا کے خلاف 16 چھکے لگائے تھے۔ انگلینڈ نے میچ میں اپنا ہی ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک اننگز میں مجموعی طور پر25 چھکے لگائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer