وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات



اسلام آباد(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیص حمید نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ملک کی سیکیورٹی اور پیشہ وارانہ امور کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ۔وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر تقرر پر مبارکباد بھی دی ۔

یاد رہے اس سے قبل اتوار کے روز پاک فوج میں تقرریاں اور تبادلے کیے گئے تھے جس کے تحت لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer