شہباز شریف کی بلاول بھٹو سے ملاقات، اہم معاملات طے پاگئے

شہباز شریف کی بلاول بھٹو سے ملاقات، اہم معاملات طے پاگئے


اسلام آباد( 24 نیوز ) پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن نےبجٹ منظوری روکنےپراتفاق کرلیا۔

سابق صدرآصف ‏زرداری اورخواجہ سعد رفیق سمیت دیگر ارکان اسمبلی کےپروڈکشن آرڈر جاری ہونے‏تک مشترکہ احتجاج کا فیصلہ بھی ہوگیا۔

 اپوزیشن لیڈرشہبازشریف سےبلاول بھٹوکی ملاقات ہوئی جس میں پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن نےبجٹ منظوری روکنےپراتفاق کرلیا، ملاقات میں اےپی سی اورحکومت مخالف تحریک پربھی مشاورت ہوئی۔ اپوزیشن لیڈر‏شہبازشریف نےسابق صدرآصف زرداری کےپروڈکشن آرڈرجاری نہ ہونے پر تشویش ‏کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹونےکہاکہ حکومت اوچھےہتھکنڈوں پراترآئی ہے، پروڈکشن آرڈررکن اسمبلی کااستحقاق ہے۔ ملاقات میں سابق صدرآصف زرداری اور‏خواجہ سعدرفیق سمیت دیگرارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرجاری ہونےتک مشترکہ ‏احتجاج کافیصلہ کیاگیا۔

میڈیاسےگفتگو کرتےہوئےدونوں قائدین نےحکومتی اقدامات پرتحفظات کااظہارکیا اوراپوزیشن کی حکمت عملی سےآگاہ کیا۔ پروڈکشن آرڈر کیلئےلکھےگئےنئےخط پرحکومت کی اتحادی جماعت ایم کیوایم نے بھی دستخط کردئیے۔مسلم لیگ ق نےبھی حمایت کی یقین دہانی کرادی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer