پی پی رہنما اخونزادہ چٹان کے گھرمیزائل حملہ


باجوڑ(24نیوز) باجوڑ ایجنسی میں پیپلز پارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کے گھر پر حملہ ، پیپلز پارٹی نے بزدلی قراردیتے ہوئے حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اخونزادہ چٹان کے گھر پر رات گئے راکٹ حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ان کے مکان کو جزوی نقصان پہنچا ۔ خوش قسمتی سے اس راکٹ حملہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہےکہ بزدلانہ حملے اخوندزادہ چٹان کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بیچیں گے۔ پیپلزپارٹی کو اخونزادہ چٹان کی بہادری پر فخر ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کو عدلیہ ، فوج اور اداروں سے لڑائی نہیں کرنی چاہیے: چودھری نثار

بلاول بھٹونے کہا جیالوں کو کوڑوں، گولی، بموں کے بعد میزائلوں سے بھی نہیں ڈرایا جا سکتا۔ اخونزادہ چٹان دلیر جیالا ہے، وہ فاٹا کے عوام کے لئے لڑتا رہے گا۔ حملہ آوروں کو قانون کی گرفت لایا جائے۔