بلاول بھٹو جیالوں کا لہو گرمانے پنڈال میں پہنچ گئے

بلاول بھٹو جیالوں کا لہو گرمانے پنڈال میں پہنچ گئے


راولپنڈی(24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی آج راولپنڈی کی تحصیل کوٹلی ستیاں میں جیالوں کا لہو گرما رہی ہے

پاکستان پیپلز پارٹی آج راولپنڈی کی تحصیل کوٹلی ستیاں میں پنڈال عوامی طاقت کا مظاہرہ کررہی ہے۔ جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری سمیت دیگر مرکزی رہنما جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی رہنما اخونزادہ چٹان کے گھرمیزائل حملہ

جلسہ کے حوالہ سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، پنڈال سج گیا ہے، رہنما پیپلز پارٹی قمر الزمان کائرہ سمیت مرکزی رہنماوں نے جلسہ گاہ اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ قمرزمان کائرہ نے دعوٰی کیا کہ کوٹلی ستیاں کی تاریخ میں سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے اپنے سیاسی رہنماؤں کو کو دیکھ کر خوشی کا ظہار کررہے ہیں، جیالوں کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کی بات سنتے ہیں اور عوامی مسائل کو حل کرتی ہے ۔ ستیاں کے جیالوں نے صبح ہی سے پنڈال کا رخ کرلیا ہے۔ پنڈال میں جیو بھٹو کے نعرے  اور سیاسی نغموں  کی گونج ہے۔