پی ایس ایل پلے آف مرحلہ سجنے کو تیار، ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد

پی ایس ایل پلے آف مرحلہ سجنے کو تیار، ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد


 لاہور(24نیوز) پی ایس ایل تھری کے دوسرے پلے آف میں حصہ لینے کے لئے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں میں شامل پاکستانی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے، ٹیموں میں شامل غیر ملکی کھلاڑی کل لاہور کو رونق بخشیں گے۔

 لاہور میں پی ایس ایل کا میلہ سجنے میں ایک روز باقی رہ گیا۔ جہاں قذافی سٹیڈیم میں تیاریاں فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو گئی ہیں وہیں میچ میں رنگ بکھیرنے کے لئے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے ہیں۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے پی سی ہوٹل پہنچا دیا گیا۔دونوں ٹیموں میں شامل غیر ملکی کھلاڑی کل لاہور شہر میں رونق افروز ہوں گے۔

پشاور زلمی کے تمام غیر ملکی کھلاڑی کپتان ڈیرن سمی، ایون لوئس،لیم ڈاوسن ، ڈیوین اسمتھ ، آندرے فلیچر ،کرس جارڈن ،رکی ویلیس پاکستان آرہے ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کے معاملے میں مشکل صورت حال کا سامنا ہے ٹیم سے منسلک سر ویوین رچرڈز،جولین فاؤنٹین اور کرس گرین کل لاہور پہنچیں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سری لنکن آل راونڈر تشارا پریرا سے معاہدہ کرلیا ہے جبکہ ویسٹ انڈین اوپنر جانس چارلس اوریارکشائرکے اوپنرٹام کلر بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو جوائن کریں گے۔