پاکستان سپر لیگ کی فائنلسٹ ٹیم کون؟ فیصلہ آج ہوگا


دبئی (24نیوز) دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا کوالیفائنگ میچ آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔ جیتنے والی ٹیم فائنل کی اڑان بھرے گی۔

پی ایس ایل تھری کا لیگ مرحلہ اختتام کو پہنچ گیا ۔ آج پہلا کوالیفائنگ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے مابین پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست اسلام آباد ہے جبکہ نمبرٹو پر کراچی کنگز ہے۔ فاتح ٹیم ڈائریکٹ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔

کراچی کنگز کے اہم کھلاڑی شاہد آفریدی کے گھٹنے میں ایک بار پھر تکلیف کی اطلاعات  آئی ہیں،ان کی اسلام آباد کےخلاف پلے آف میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل پلے آف مرحلہ سجنے کو تیار، ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد

آج کے میچ میں ہارنے والی ٹیم کو ایونٹ میں رہنے کے لئے ایک اور موقع ملے گا جو دوسرے کوالیفائینگ میچ کی فاتح ٹیم سے کھیلے گی۔

واضح رہے کہ دوسرا کوالیفائنگ میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان 20 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا اور کامیاب ہونے والی ٹیم پہلے کوالیفائنگ کی ناکام ٹیم سے 21 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوگی۔

ایونٹ کا فائنل 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا جس کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔