بے بی بلاول اپنے والد سے پوچھیں انکا والد ارب پتی کیسے بن گیا: عمران خان


کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بلاول بھٹو کو لفظوں کی لپیٹ میں لے لیا۔ عمران خان نے کہا کہ بے بی بلاول اپنے والد سے پوچھیں کہ ان کا والد ارب پتی کیسے بن گئے؟

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، عمران خان کراچی میں ممبر سازی مہم کے کیمپوں کا دورہ کرنے کے لیے اور مختلف رہنماﺅں اور وفود سے ملاقاتیں کرنے کراچی گئے ہیں۔ائیرپورٹ پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس کے مطابق کراچی میں پینے کے پانی میں سیوریج کا پانی ملا ہوا ہے، شہر میں ساڑھے650 مقامات ہیں جہاں سے کھیتوں کو پانی دیا جارہا ہے ان میں سیوریج کا پانی ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی رہنما اخونزادہ چٹان کے گھرمیزائل حملہ

عمران خان نے بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بے بی بلاول سے پوچھنا چاہتا ہوں 10 سال کراچی میں آپ کی حکومت رہی، لیکن آپ کراچی والوں کو پانی بھی نہیں دے سکے، دس سال میں کراچی اور اندرون سندھ میں کوئی ایک چیز بتائیں جو آپ نے ٹھیک کی ہو، بلاول اپنے والد آصف زرداری سے پوچھیں کہ بغیر محنت کئے وہ کیسے ارب پتی بن گئے، یہ بتائیں 10سال میں پیپلز پارٹی نے کون سی بنیادی ضروریات پوری کیں؟

علاوہ ازیں کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس میں خطاب کیا ، عمران خان نے کہا ہے کہ ناکارہ پولیس سسٹم کے باعث رینجرز کراچی میں ہے، جب تک مکمل سسٹم نہیں آئے گا کراچی کے مسئلے حل نہیں ہوں گے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں برسر اقتدار آنےوالی پارٹی صرف پیسہ بناتی ہے، اگرکے پی میں حالات بدلے نہ ہوتے تواسفندیاردبئی سے تقریرکرتے،ان کا کہناتھا کہ کے پی میں تبدیلی ہی ہے کہ نوازشریف بغیربلٹ پروف شیشے کے تقریرکرتے ہیں۔