عدلیہ، فوج اور پارلیمنٹ میں کوئی خرابی نہیں:چوہدری پرویز الٰہی


لاہور (24نیوز): مسلم لیگ(ق) کے سینئر  رہنما چودھری پرویز الٰہی کے  وکلاء کے وفد کی ملاقات، انہوں نے کہا کہ عدالتوں پر حملہ کرنے والے کس منہ سے مل کر کام کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔

چودھری پرویزالہٰی نے کہاکہ عدلیہ، فوج اور پارلیمنٹ میں کوئی خرابی نہیں، شہبازشریف دوسروں کو نصیحتیں کرنے کی بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں، چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ نوازشریف چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو باقاعدہ حوالات میں بند کرانے کی کوشش کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ، آشیانہ اقبال، نندی پور، قائداعظم سولر پراجیکٹ، سستی روٹی سکیم اور میٹرو بس کے علاوہ اورنج ٹرین میں اربوں روپے کی ہیراپھیری کی، صوبے میں تعلیم و صحت کے مسائل پر توجہ نہیں دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ کل وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان میں جلسہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ خدارا عدلیہ، پاک فوج اور پارلیمان مل بیٹھیں کیونکہ یہ بڑی دکھی قوم ہے ۔