پولیس کانسٹیبل کو خواجہ آصف سے ملنےکی کوشش مہنگی پڑھ گئی


اسلام آباد(24نیوز):کیمروں کے سامنے کچھ، حقیقت میں کچھ اورہے۔ سیالکوٹ میں ن لیگ ورکرزکنونشن میں ایک پولیس کانسٹیبل نے خواجہ آصف سے ملنے کی کوشش کی تو اسے تشدد کا نشانہ بناڈالا گیا۔

سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن میں ایک پولیس اہلکار نے خواجہ آصف سے ملنے کی کوشش کی تو ساتھی اہلکاروں نے اسے دبوچ لیا اور زدوکوب کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ اہلکار عامر ریاض کا کہنا تھا کہ وہ خواجہ آصف سے گاؤں میں سٹرک کی تعمیر کے حوالے سے ملنا چاہتا تھا، ان سے کچھ بات کرنا چاہتا تھا لیکن ساتھی پولیس اہلکاروں نے اسے مارا پیٹا۔ واقعے کے بعد خواجہ آصف نے پولیس کانسٹیبل عامر کو پاس بلایا، گلے لگایا اور اس کی بات سنی۔