پارکنگ کے دوران گاڑی دوسری منزل سے نیچے گرگئی،ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ


کراچی (24نیوز): کراچی کے علاقے صدر ناز پلازہ میں اناڑی شخص سے گاڑی پارک کرنے کے دوران دوسری منزل پر پارکنگ ایریا سے نیچے آگری۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

کراچی کا علاقہ صدر ناز پلازہ جہاں پر گاڑی کے مالک نے چوکیدار کو گاڑی صاف کرنے کے لیئے دی۔ نئی نئی گاڑی چلانے والے ذوالفقار نامی چوکیدار نے گاڑی چلانا اسٹارٹ کی اور بریک کے بجائے اسپیڈ پر پیر رکھ ڈالا۔ گاڑی بے قابو ہو کر دوسری منزل سے روڈ پر آگری۔

’’کہتے ہیں نہ کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘‘ حادثہ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چوکیدار معجزانہ طور پر معمولی زخمی ہوا۔ گاڑی کے مالک کے مطابق گاڑی کچھ دیر ہوا اور بالائی منزل پر معلق رہی مگر پھر نیچے آگری ۔اتوار کا دن ہونے کی وجہ سے ناز پلازہ کے اطراف عوام کی عدم موجودگی کے باعث جانی نقصان نہ ہوا۔