کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ، سندھ حکومت اورانتظامیہ ان ایکشن

کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ، سندھ حکومت اورانتظامیہ ان ایکشن


کراچی (24نیوز)  ہیٹ ویو کا خطرہ،  وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اہم مقامات اور اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سیٹرز فعال کرنے کی ہدایت کردی،  ادھر میئر کراچی نے بھی تمام ہسپتالوں میں الرٹ جاری کردیا ۔

رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں محکمہ موسمیات کی ہیٹ ویو کی پیش گوئی، سندھ حکومت سمیت انتطامیہ متحرک، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے احکامات جاری کردیئے۔سی ایم سندھ نے سیکریٹری صحت اور کمشنر کراچی کو فون کیا، اور تمام ہسپتالوں میں قائم ہیٹ اسٹروک سینٹرز کو فعال ،  میڈیکل اسٹاف اور ادویات کو دستیاب رکھنے ہدایت کردی، وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنرز کو بھی مناسب مقامات پر ہیٹ اسٹروک سینٹرز متحرک کرنے سمیت موبائل ہسپتال سروس کو موبیلائیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

پڑھنا مت بھولیں: مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس چھوڑ دیا

دوسری جانب میئر کراچی وسیم اختر نے بھی کےایم سی کے تمام ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیئے، وسیم اختر نے کہا کہ ہیٹ ویو وارڈز میں ڈاکٹر، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ادویات کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے،کسی کی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ہیٹ ویوز کے دوران ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تداپیر اپنانے کا مشورہ دیا ہے، شہری بلا ضرورت دھوپ میں گھر سے باہر نہ نکلیں، اور باہر نکلنے کی صورت میں سر کو ڈھانپ کے رکھیں۔