باﺅنڈری لائن پر 4پاکستانیوں کی شہادت،بھارتی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب


راولپنڈی( 24نیوزپاکستان نے بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کے نتیجے میں شہریوں کی شہادت پر بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا ،ورکنگ پر بلا اشتعال فائرنگ کیلئے اپنی فوج کو کھلی چھوٹ دیدی،گولہ باری،فائرنگ سے مزید 4 شہری شہید کردیے جن میں خاتون اور بچے شامل ہیں جب کہ فائرنگ سے 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے دوسرے روز بھی لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو¿نڈری پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی جاری رکھی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 شہری شہید ہوگئے، بھارتی اشتعال انگیزی سے شہید ہونے والوں میں 3 بچے اور خاتون شامل ہیں جب کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 10 افراد بھی زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی پر پاکستان رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا اور اس سے بھارتی پوسٹوں میںآگ لگ گئی، سیالکوٹ سیکٹر پر فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں