شہر قائد کے باسیوں کیلئے بجلی کی بندش عذاب بن گئی

شہر قائد کے باسیوں کیلئے بجلی کی بندش عذاب بن گئی


کراچی (24نیوز)  لوڈشیڈنگ کا سلسلہ رمضان المبارک میں بھی کم نہ ہوسکا،بجلی کی بندش کا دورانیہ 10 سے بارہ گھنٹوں تک  پہنچ گیا مختلف علاقوں میں لوگوں نے دوسری سحری بھی اندھیرے میں کی.
رمضان المبارک کے دوسرے روز بھی کے الیکٹرک کی بد ترین لوڈشیدنگ برقرار, شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کی دوسری رات بھی بجلی کی فراہمی معطل رہی اور شہریوں نے اندھیرے میں سحری کی،شہر میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں تین سے پانچ اور غیر مستثنیٰ علاقوں میں 10 سے بارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، اس اثنا میں شہری بلبلا اٹھے ہیں.

پڑھنا مت بھولیں: کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ، سندھ حکومت اورانتظامیہ ان ایکشن

دوسری جانب کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر ریلیف دیا جائے گا، لیکن ساتھ ہی 10 سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا انکار کرتے ہوئے رمضان میں 7 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کرنے کا اقرار کرلیا، اور کہا کہ سحر و افطار میں ممکنہ حد تک لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ترجمان کے الیکٹرک کا مزید کہنا ہے کہ بن قسم پاور پلانٹ کے ایک یونٹ پر مرمتی کام کے باعث کچھ علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کی جارہی ہے، لہذا مقامی فالٹ کو لوڈشیڈنگ نہ کہا جائے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔