امریکہ کا انوکھا کام،سی آئی اے کی خاتون سربراہ مقرر کردی


واشنگٹن( 24نیوز ) امریکہ نے اپنی ملکی تاریخ کا انوکھا کام کردیا ہے، سی آئی اے کی خاتون سربراہ مقرر کردی۔
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سی آئی اے سربراہ کے لیے نامزد خاتون جینا ہاسپل امریکی کانگریس سے حتمی منظوری کے بعد سی آئی اے کی پہلی خاتون ڈائریکٹر مقرر کردی گئی ہیں، امریکی سینیٹ میں ووٹنگ کے دوران جینا ہاسپل کے حق میں 54 جب کہ مخالفت میں 45 ووٹ آئے جس کے بعد انہیں باقاعدہ سی آئی اے سربراہ کا عہدہ مل گیا ہے۔
سینیٹ میں ووٹنگ کے دوران کئی لامیکرز نے ان کی تعیناتی کی شدید مخالفت کی، ری پلکن سینیٹر جان مکین خود بھی ہاسپل کو ووٹ نہ دینے کی لابنگ کرتے رہے جان مکین کا کہنا تھا کہ ہاسپل کی تقرری سے دنیا بھر کو منفی پیغام جائے گا۔
دوسری جانب ری پبلکن پارٹی کے صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کی پوری سپورٹ جینا ہاسپل کے ساتھ تھی۔
واضح رہے کہ 2002 میں جینا ہاسپل نے تھائی لینڈ میں سی آئی اے اسٹیشن چیف کی حیثیت سے زمہ داریاں نبھائی تھیں جب کہ ان پر دوران تفتیش ملزمان پر واٹربورڈنگ سمیت بد ترین تشدد کرنے کے الزامات ہیں۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں