نگران وزیر اعظم کا اعلان منگل کو ہوگا

نگران وزیر اعظم کا اعلان منگل کو ہوگا


اسلام آباد(24نیوز) نگران وزیر اعظم کے معاملہ پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی ملاقات ختم ہو گئی ، نگران وزیر اعظم کا نام آج ہی سامنے آنے کا امکان ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم چیمبر  میں شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف  خورشید شاہ میں ملاقات ختم ہوگئی، ملاقات میں نگران وزیر اعظم کے نام پر مشاورت کی گئی ۔ وزیراعظم نے حکومت کی جانب سے نگران وزیر اعظم کے لیے  نام پیش کیے جب کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اپنے نام پیش کیے۔ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم کا نام آج ہی آنے کے امکانات ہیں۔

پڑھنا مت بھولیں: نگران وزیر اعظم کون؟حکومت ،اپوزیشن میں اتفاق ہوگیا 

واضح رہے  وزیر اعظم اور  اپوزیشن لیڈر کو اختیار حاصل ہوتا ہے کہ وہ نگران وزیر اعظم کا نام باہمی مشاورت سے منتخب کرلیں۔کسی نام پر اتفاق نہ ہونے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جاتا ہے۔ اگر پارلیمانی کمیٹی بھی کسی نام پر متفق نہ ہوسکے تو فیصلہ کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہوتا ہے ، الیکشن کمیشن اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے دیئے گئے ناموں پر نگران وزیر اعظم کا نام سلیکٹ کرتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بھی ملاقات کی ہے انہوں نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی سے تفصیلی بات نہیں ہوسکی ،نگراان وزیر اعظم کا اعلان منگل کو ہوگا-

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔