وزیراعظم پاکستان" او آئی سی" اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی روانہ


استنبول(24نیوز)غزہ میں اسرائیلی مظالم کا معاملہ، او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس آج ترکی میں ہوگا، جس کے لیے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔

امریکی سفارت خانہ کی یروشلم منتقلی اور غزہ میں اسرائیلی مظالم کے معاملہ پر او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس آج ترکی میں ہوگا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: نگران وزیر اعظم کا اعلان منگل کو ہوگا

وزیر اعظم نورخان ایئر بیس سے خصوصی طیارے پر روانہ ہوئے ہیں, ان کے ہمراہ  ، ڈاکٹرعابدریاض ، وزیر خارجہ خرم دستگیر فہد عنایت اللہ اورعلی جہانگیرصدیقی بھی گئے۔

 

 

 

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔