انگلش فٹ بال ٹیم  کو نقصان سے بچانے کیلئے سابق منیجر نے اہم مشورہ دے دیا


 24نیوز: انگلش فٹ بال ٹیم کے سابق منیجر گوران ایریکسن نے انگلش ٹیم کو فٹ بال ورلڈ کپ سے پہلے خبردار کردیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ انگلش فٹ بالرز مسلسل کھیلنے کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار ہیں جس سے روس میں شیڈول ورلڈ کپ مقابلوں میں انگلش ٹیم کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق   انگلش ٹیم میگاایونٹ کے گروپ جی کا حصہ ہے 14جو ن سے روس میں شروع ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ فٹ بال ورلڈ کپ کے لئے ٹیموں کی تیاریاں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔جہاں مداح اپنی پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کو بے قرار ہیں وہیں مختلف ٹیموں حوالے سے خدشات بھی سامنے آر ہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا کی معصوم خواہش
 
انگلینڈ فٹ بال ٹیم کے سابق منیجر گوران ایریکسن نے انگلش ٹیم کو روس میں شیڈول میگاایونٹ سے قبل اپنی کارکردگی اور فٹنس کو بہتر بنانے کا مشورہ دیا ہے۔گوران ایریکسن کہتے ہیں کہ انگلش فٹ بال پریمئر لیگ کے ساتھ ساتھ بھرپور انگلش فٹ بال سیزن میں کھیل کر ےتھکاوٹ کا شکار ہیں اور ان کو لیگ کے اختتام پر میگاایونٹ سے قبل مناسب آرام کا موقع نہیں مل سکا جس کا انگلش ٹیم کو فٹ بال ورلڈ کپ میں نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

پڑھنا نہ بھولیں:باکسر عامر خان کی داتا دربار حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی
 
انگلش ٹیم بیلجئیم، تنزانیہ اور پانامہ کےساتھ ورلڈ کپ کےگروپ جی میں شامل ہے، اور انگلش مہم کا آغاز18 جون کو تنزانیہ کے خلاف میچ سے ہوگا۔