گوجرانوالہ ایف آئی اے نے میڈیکل کالجز کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا

گوجرانوالہ ایف آئی اے نے میڈیکل کالجز کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا


گوجرانوالہ (24نیوز) سپریم کورٹ کے حکم پر گوجرانوالہ ایف آئی اے حکام نے ڈویژن بھر کے میڈیکل کالجز کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ ڈویژن بھر کے پانچ میڈیکل کالجز کو چیک کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر گوجرانوالہ ایف آئی اے حکام نے ڈویژن بھر کے میڈیکل کالجز کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔  ڈویژن بھر کے پانچ میڈیکل کالجز کو ابتک چیک کیا گیا جن میں ایک پر مقدمہ درج کیا گیا دوسو کے قریب بچوں سے وصول کی گئی زائد فیسیں واپس کرائی جارہی ہیں۔ گوجرانوالہ میڈیکل کالج پر مقدمہ درج، 200 بچوں کی فیس واپس کرا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پرائیوٹ سکولز مالکان نے حکومتی احکامات ہوا میں اُڑا دیئے

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

دوسری جانب خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم تبدیلی کے دعوے کرکے تو نہیں تکتی مگر یہی تبدیلی تاحال ضلع کوہستان سے کوسوں دور ہیں کولی پالس کے علاقے میں زلزلے سے تباہ شدہ سکول ابھی تک بحال نہ ہوسکے۔پشاورمیں بچے کھیتوں اور میدانوں میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں، کولی لے پالس کے علاقے کے چار گرلز سکولوں کو بھی عرصہ سے تالے لگے ہیں، علاقے کے لوگ تعلیمی اصلاحات کے دعووں سے مایوس ہیں۔ ضلع کوہستان میں تعلیمی ایمرجنسی تاحال نہ پہنچ سکی۔

شازیہ بشیر

Content Writer