وزیر اعلیٰ پنجاب نے میو ہسپتال میں 100 بستروں پر مشتمل سرجیکل ٹاور کا افتتاح کردیا


 لاہور (24 نیوز)  الیکشن قریب آتے ہی پنجا ب حکومت نے برسوں سے زیرالتوا منصوبوں کے فیتے کاٹنے شروع کردئیے، شہباز شریف نے 100 بستر پر مشتمل سرجیکل ٹاور کا افتتاح کردیا۔ جس میں مریضوں کو بہترین سہولیات میسر کی جائے گی۔

24 نیوز ذرائع کے مطابق الیکشن قریب آتے ہی سوئی ہوئی پنجاب حکومت ہڑبڑا کراٹھی ہے اورکچے پکے منصوبوں کو جلدی جلدی سے افتتاح کیا جارہا ہے. دوروز پہلے ہی لاہورمیں نامکمل اورنج ٹرین کو ٹریک پرچلادیا گیا ہےتاکہ عوام کی آنکھوں میں الیکشن سے پہلے دھول جھونکی جاسکے. اب پنجاب حکومت نے گیارہ سال سے زیرالتوا میواسپتال کے سرجیکل ٹاورکا افتتاح کردیا ہے. اس منصوبے کا آغاز پرویزالہی دورمیں ہوا تھاجسے تکمیل تک پہنچتے پہنچتے ایک دہائی سے زائد عرصہ لگ گیااوراب جاکراس منصوبے کی بھی سنی گئی.

اس ٹاور کو جدید مشنیری سے آراستہ کیا گیا ہے۔ مریضوں کی مفت تشخیض کے علاوہ ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی۔ تمام رجسٹریشن ، ادویات کی فراہمی، تشخیض کو آئی ٹی سسٹم سے منسلک کیاگیا ہے۔ علاوہ ازیں سٹاف کا ریکارڈ بائیو میٹرک ہوگا۔ یاد رہے کہ یہ ٹاور پچھلے 25 سال سے تیار کیا جارہا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہورکے میوہسپتال میں سرجیکل ٹاورکا افتتاح کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، عمرہ کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے والاایجنٹ دھر لیا

سرجیکل ٹاورکے افتتاح کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے جہاں اپنی حکومت کے محاسن گنوائے وہیں مخالفین کے خوب لتے بھی لیے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ الیکشن سے پہلے پنجاب حکومت جلدی بازی میں کئی اورمنصوبوں کاافتتاح بھی کرنے جارہی ہے۔ ان منصوبوں سے عوام کو فائدہ ہویا نہ ہوالبتہ حکمران جماعت اس سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی پوری کوشش کرے گی۔