وزیراعظم کی سرکاری ٹی وی پر تقریررکوانا میرا فیصلہ تھا:مریم اورنگزیب

وزیراعظم کی سرکاری ٹی وی پر تقریررکوانا میرا فیصلہ تھا:مریم اورنگزیب


اسلام آباد(24نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سرکاری ٹی وی پررکوانا میرا فیصلہ تھا۔وہ صرف صحافیوں سے گفتگو تھی۔

 وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے صحافیوں کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کی تقریر سرکاری ٹی وی پر نشر نہ کیے جانے کی وجہ پوچھی گئی تو ان کا  کہنا تھا  کہ وزیراعظم کی تقریر نہیں صحافیوں سے گفتگو تھی جو کہ براہ راست نہیں دکھا ئی جاسکتی تھی۔ وزیراعظم ہاؤس میں صرف صحافیوں کو بلایا گیا تھا وہ صرف پریس ٹاک تھی کبھی بھی لائیو نہیں ہوسکتی تھی ۔ کیمرے کی وہاں اجازت نہیں تھی۔میں نے خود وزیراعظم کی تقریر سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے سے روکا۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف،مریم اورکیپٹن صفدراحتساب عدالت کو بیان ریکارڈ نہ کرواسکے

انھوں نے کہاذرائع سے معلومات لینے کی بجائے میڈیا مجھ سے پو چھ لیتی  تو میں ان کو اسی وقت تک ساری تفصیلات بتا دیتی ۔لیکن ذرائع  کی ایک روایت چل پڑی ہے، میں نے بھی کہا کہ جب میڈیا پوچھے گا تو بتادوں گی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔