قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ منظور کرلیا


اسلام آباد( 24نیوز ) قومی اسمبلی نے5 ہزار 247 ارب کے حجم کا آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری دیتے ہوئے 5 ہزار 247 ارب کے حجم کا آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کرلیا ہے، قومی اسمبلی نے فنانس بل 19-2018 کی بھی منظوری دیدی ہے جب کہ وزیر خزانہ کی ٹیکس ایمنسٹی کی 2 نئی ترامیم بھی فنانس بل میں شامل ہیں۔
آئین کے تحت فنانس بل قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، جہاں سے منظوری کے بعد اسے ایوان صدر ارسال کیا جائے گا۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد یہ آئین کا حصہ بن جائے گا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم پاکستان" او آئی سی" اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی روانہ

یاد رہے جب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا تھا تو اپوزیشن نے خوب ہنگامہ کیا تھا،بجٹ کی کاپیاں پھاڑ ڈالی تھیں،وفاقی وزیر عابد شیر علی اور پی ٹی آئی کے ایم این اے مراد سعید میں جھڑپ بھی ہوئی تھی۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں