اغواء ہونے والی بارہ سالہ لڑکی کی والدہ انصاف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گئی

اغواء ہونے والی بارہ سالہ لڑکی کی والدہ انصاف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گئی


لاہور(24نیوز) اغواء ہونے والی بارہ سالہ لڑکی کی والدہ انصاف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گئی۔ بیٹی کی برآمدگی کیلئے درخواست دائر کی، عدالت نے پولیس کو لڑکی بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق الجنت ٹاون چونگ کی ممتاز بی بی نے اپنے وکیل ملک اظہر عباس کی وساطت سے اپنی بارہ سالہ بیٹی سیما کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کی۔ خاتون نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کاشف ، احمد اور سیف اللہ نے اسکی بیٹی کو اغوا کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 23 پاکستانیوں کی ہلاکت کا انکشاف

پولیس مقدمہ درج کر رہی ہے نہ لڑکی کو بازیاب کررہی ہے،پولیس نے ملزمان سے ساز باز کر لی ہے۔ خاتون نے استدعا کی کہ اس کی بیٹی کو بازیاب کرایا جائے۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد محسن نے ایس ایچ او تھانہ چونگ کو مغوی لڑکی سیما کو کل ملزمان سے بازیاب کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito