خواتین کیلئے خوشخبری، عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان غالب


(24 نیوز) صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کارجحان غالب ہے، رواں ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں 1 ہزار 150 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے، خواتین قیمتوں میں کمی پر انتہائی خوش ہے۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 1 ہزار 150 روپے کی ریکارڈ کمی دیکھی گی ہے۔ جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 6 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 52 ہزار 66 روپے دیکھی گی۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب نے میو ہسپتال میں 100 بستروں پر مشتمل سرجیکل ٹاور کا افتتاح کردیا

 صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان غالب ہے۔ جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے تاہم سونے کے زیورات کی شوقین خواتین نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔