اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو مسجد اقصٰی میں نماز جمعہ ادا نہ کرنے دی

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو مسجد اقصٰی میں نماز جمعہ ادا نہ کرنے دی


24 نیوز: اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو مسجد اقصٰی میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا۔ مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی فوج کا ظلم بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے۔ فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جارحیت جاری، فائرنگ سے 58 فلسطینی شہید، 27سو زائد زخمی 

اسرائیلی فوج نے صبح سے مسجد اقصیٰ کا محاصرہ کر لیا اور مسلمانوں کو جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ رمضان المبارک کے دوران مسجد میں نہ اذان ہوئی نہ نماز ہی ادا کی جا سکی۔

اس سے پہلے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانہ منتقل کرنے کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائر کھول دیا تھا جس سے 60افراد شہید اور27سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

پڑھنا نہ بھولیں: ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 23 پاکستانیوں کی ہلاکت کا انکشاف 

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورت حا ل پرغور کے لیے ترکی نے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، جس میں شرکت کے لیے وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی بھی پہنچ گئے ہیں۔