ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، عمرہ کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے والاایجنٹ دھر لیا

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، عمرہ کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے والاایجنٹ دھر لیا


لاہور (24 نیوز) ایف آئی اے نے عمرہ کروانے کا جھانسہ دے کر تین سو سے زائد افراد سے فراڈ کرنے والے گروہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ سینکٹروں افراد اپنے پیسے وصول کرنے کے لیے ایف ائی اے کے دفتر پہنچ گئے۔

24 نیوز ذرائع کے مطابق ماہ رمضان کے قریب آتے ہی شہر میں جگہ جگہ سستا عمرہ کے اشتہارات اور بینئرز سڑکوں کی رونق بن جاتے ہیں۔ جس میں ایسے فراڈیے بھی ہوتے ہیں جو عمرہ کے نام پر لوگوں کو لوٹتے ہیں۔ باغبانپورہ میں بھی ایسے ہی ایک فراڈیے کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، اس ملزم پر بیس مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  اب سب کا حساب ہوگا، ہم سب کو حساب دینا ہوگا: نواز شریف

ملزم کی گرفتاری کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی اور لوگ ایف آئی اے کے دفتر پہنچ گئے۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ ان سے اب تک لاکھوں روپے بٹورے جا چکے ہیں۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شہری سستے داموں میں عمرہ کی ادائیگی کرنے والوں سے بچیں اور رجسٹرڈ عمرہ ایجنٹس سے ہی رابطہ کیا جائے۔