پاک فوج شمالی وزیرستان کے یتیم بچوں کی کفالت کرے گی


24 نیوز: پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے یتیم بچوں کی کفالت کی ذمہ داری لے لی۔ پاکستان سویٹ ہوم کے نام سے تحصیل میرعلی میں یتیم خانہ قائم کر دیا گیا جس میں 120بچوں کی کفالت کی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کے بچوں کے لیے تحفہ عظیم دے دیا گیا۔ تحصیل میر علی میں پاکستان سویٹ ہوم کے نام سے یتیم بچوں کے لیے یتیم خانہ قایم کردیا گیا جس میں 120بچے اس وقت زیر کفالت ہیں۔ یتیم خانے میں بچوں کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فاٹا سے 56 طالب علموں کی لاہور آمد، بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ کی سیر 

پاکستان سویٹ ہوم میں تعلیمی سہولیات سے لے کر پلے گراونڈز تک دستیاب ہیں۔ جس میں بچے خوب کھیل کود کر زندگی گزارتے ہیں۔ سویٹ ہوم میں زندگی گزارنے والے ان بچوں میں زیادہ ترکاتعلق تحصیل میر علی سے ہے جن کی دیکھ بھال کے لیے 8کیرٹیکر بھی رکھے گیے ہیں۔