دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے سیاسی قیادت کو پاک فوج کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے: رحمان ملک

دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے سیاسی قیادت کو پاک فوج کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے: رحمان ملک


کوئٹہ ( 24 نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء رحمان ملک کا کہنا ہے کہ آج قوم کو دشمن کیخلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے، سیاسی قیادت پاک فوج کیساتھ کھڑی ہو، پاک فوج کے قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے اور پاک خون رائیگاں نہیں جائیگا۔

  24 نیوز ذرائع کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیرمین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء رحمان ملک کوئٹہ میں شہید ہونے والے کرنل سہیل عابد کے قبر پر خاضری دی اور وطن عزیز کے بہادر سپوت کو خراج تحسین پیش کیا۔

 میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پوری قوم کو شہید کرنل سہیل عابد کی قربانی پر فخر ہے اور انکو سلام پیش کرتے ہیں۔ آج قوم کو دشمن کیخلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ سیاسی قیادت پاک فوج کیساتھ کھڑی ہو، دنیا کو معلوم ہونا چاہئے کہ پاکستان دھشتگردی کیخلاف جنگ میں سینیر افسران کی قربانیاں تک دے رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے اور پاک خون رائیگاں نہیں جائیگا، دھشتگرد بیرونی ایجنسیوں کے کرائے کے قاتل ہیں جو ملک میں امن و ترقی کی روکاوٹ کے در پے ہیں۔ بلوچستان میں دھشتگردی کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہیں ، دشمن اپنے مزموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہونگے۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ شکست دہشت گردوں کا مقدر ہے۔ شہید کرنل سہیل عابد کے والد نے سینیٹر رحمان ملک سے گاوں روبڑی اور روڈ کا نام سہیل عابد کے نام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ جس پر سینٹر رحمان ملک نے اس حوالے سے سینٹ میں قرارداد لانے کا وعدہ کیا۔