امریکی ہائی سکول میں فائرنگ، 10افراد ہلاک، 12 زخمی


24 نیوز: امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سانتا فے کے ہائی سکول میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق 2 مشکوک افراد کو زیرحراست لے لیا گیا ہے جو ممکنہ طور پر اسی سکول کے طالب علم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے سانتا فے ہائی سکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ کارروائی کا آغاز کیا۔ پولیس کے مطابق سکول کیمپس سے بارودی ڈیوائسز بھی برآمد ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو مسجد اقصٰی میں نماز جمعہ ادا نہ کرنے دی 

سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے ایک 17 سالہ مشکوک طالبعلم کو حراست لے لیا۔ ایک ممکنہ سہولت کار بھی پولیس کی حراست میں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعہ شدید مذمت کی اور متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

درجن بھر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں 8 روز کے اندر یہ تیسرا سکول ہے جس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ سکول میں فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کاؤنٹی شیرف کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تر طلبا ہیں۔ فائرنگ میں کم ازکم 12 افراد زخمی ہوئے جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔