چھانگا مانگا میں دنیا کی سب سے انوکھی چوری، شہری پریشان

چھانگا مانگا میں دنیا کی سب سے انوکھی چوری، شہری پریشان


24نیوز: دنیا کی انوکھی چوری،  چھانگامانگا فلائی اوور پر لگی لائٹس پول سمیت چوری ہو گئیں جن کی وجہ سے آئے روز ایکسیڈنٹ ہونا معمول بن چکا ہے.

چھانگامانگا فلائی اوور کا افتتاح آٹھ سال قبل کیا گیا تھا اس فلائی اوور کو بنانے کا مقصد چونیاں آلہ آباد کنگن پور اور دیگر بڑے شہروں کی ہیوی ٹریفک کو ملتان روڈ سے ملانا تھا لیکن افتتاح کے چند ماہ بعد ہی سٹریٹ لائیٹ اور رفلیکٹر لائٹس چوری ہوگئی تھی جو کہ آج تک دوبارہ نہ لگ سکے۔

چھانگامانگا فلائی اوور پر سٹریٹ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز ایکسیڈنٹ ہونا معمول بن چکا ہے،جس کی وجہ سے مسافر رات کو سفر کرنا سے گریز کرتے ہیں،اندھیرے کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہوتے ہیں جن کی وجہ سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہوچکا ہے۔