قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر کی نماز جنازہ ادا

قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر کی نماز جنازہ ادا


لالہ موسی(24نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اور اور ان کے دوست حمزہ بٹ کی نماز جنازہ لالہ موسی میں اد کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں سابق صدر آصف زرداری،چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف ، خورشید شاہ ،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ،وزیر ریلوے شیخ رشید، گورنر پنجاب چودھری سرور،سابق وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز لالہ موسی میں اسامہ قمر  کا کار حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں اسامہ قمر موقع پر دم توڑ گئے ۔ قمرزمان کائرہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کررہے تھے کہ جب انھیں بیٹے کے انتقال کی خبر ملی۔ قمرزمان کائرہ نے فوراً پریس کانفرنس ختم کی, اسامہ قمر گورنمنٹ کالج لاہور میں زیرتعلیم تھے۔ حادثے میں اسامہ قمر کا ایک دوست بھی جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے گاڑی درخت سے جاٹکرائی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔