"اسی قوم سے پیسہ اکٹھا کر کے دکھاؤں گا"



‏‎پشاور (24 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ ڈاکٹروں کی بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے اوراصلاحات سے پھیچے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو چلانے کے لیے اسی قوم سے پیسہ اکٹھا کر کے دکھاؤں گا، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

شوکت خانم پشاور کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ قوم شوکت خانم کو ہر سال پچھلے سال سے زیادہ پیسے دیتی ہے، ملک میں غریب سے غریب لوگ بھی خیرات میں پیسے دیتے ہیں۔

تقریب کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شوکت خانم میں 75 فیصد کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔ 90 فیصد پاکستانی کینسر کے مرض کا علاج نہیں کرا سکتے۔ 30 سال پہلے جب اس سفر پر نکلا تو سب نے کہا ہسپتال نہیں بن سکتا۔ وزیراعظم نے پشاور میں صوبائی کابینہ کے ارکان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر محکمہ صحت میں اصلاحات، قبائلی انتخابات اور دیگر امور زیر بحث آئے۔