حکومت نےانسداد ایڈز کےعالمی پارٹنرز کا اجلاس طلب کرلیا

حکومت نےانسداد ایڈز کےعالمی پارٹنرز کا اجلاس طلب کرلیا


لاڑکانہ (24 نیوز) مزید19افرادمیں ایچ آئی وی پازیٹونکل آیا جبکہ ایڈز کی وبائی صورتحال پروفاقی حکومت نےعالمی اداروں کواعتمادمیں لینےکافیصلہ کیاہے۔

لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو میں اسکریننگ کیمپ میں 662 افراد کی ایچ آئی وی بلڈاسکریننگ کی گئی، جس میں 16بچوں اور 3خواتین میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔جس کے بعد ایچ آئی وی متاثرین کی مجموعی تعداد 578 ہوگئی ہے۔

مٹیاری کے نواحی گاؤں حمزہ مجیدمیں میاں بیوی اور بچہ ایچ آئی وی میں مبتلا نکلے، ٹوئنٹی فورنیوز کی نشاندہی پرمحکمہ ہیلتھ ٹیم حرکت میں آئی اورورلڈہیلتھ آرگنائزیشن کی ٹیم کےساتھ گاؤں میں پہنچی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر رام کا کہنا تھاکہ متاثرین غریب ہیں انہیں علاج کیلئےکراچی پہنچانے کے لیئے ایڈز کنٹرول پروگرام کے ذمہ داران سے بات کرینگے۔

دوسری طرف حکومت نےانسداد ایڈزکےعالمی پارٹنرزکااجلاس طلب کرلیاہے، ڈاکٹرظفرمرزاکی زیرصدارت اجلاس 20مئی کو اسلام آبادمیں ہوگا،  جس میں ڈبلیو ایچ او، یونیسیف،یو این ڈی پی، یو این ایڈز، اے پی ایل ایچ آئی وی کےنمائندے شرکت کریں گے۔اس کےعلاوہ یو این ایف پی اے،یو این او ڈی سی کے نمائندےاورسندھ محکمہ صحت اور صوبائی انسداد ایڈزپروگرام حکام بھی شریک ہونگے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer