(24 نیوز): شام کے شہر دیرالزور میں کار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
ضرور پڑھیں:سفارتی سطح پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی
عرب میڈیا کے مطابق دیر الزور میں حملہ آور نے بارود سے بھری کار مصروف اور گنجان آباد علاقے میں ہجوم سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا اور 20 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیےہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔
دوسری جانب شامی میڈیا کے مطابق داعش نے کار بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔