صوابی کے مختلف علاقوں میں آپریشن ، 66 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے

صوابی کے مختلف علاقوں میں آپریشن ، 66 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے


صوابی (24 نیوز)سیکیورٹی فورسز نے صوابی کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے 66 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے صوابی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 66 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار افراد میں 3 اشتہاری ، 2 منشیات فروش بھی شامل ہیں ، ملزمان سے 6 کلو منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔

سیکیورٹی اداروں نے آپریشن کے دوران ملک آباد ، مینئی ، سوگندے ، اجمیر دحشت پہاڑوں میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 300 سے زائد گاڑیوں ، مکانات کی چیکنگ کی گئی۔