حسن ابدال میں خون سفید ہوگیا، بدبخت بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

حسن ابدال میں خون سفید ہوگیا، بدبخت بیٹے نے باپ کو قتل کردیا


(24 نیوز): خون سفید ہوگیا، حسن ابدال میں بدبخت بیٹے نے پیسوں کی خاطر باپ کو قتل کرڈالا اور گوجرانوالہ میں غریب باپ نے دو معصوم بچیوں کو نہر میں پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق حسن ابدال میں پیسوں کی خاطر بیٹے نے باپ کو پانچ گولیاں مار کر قتل کر دیا۔حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا اور بدبخت بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹے نے باپ کو پانچ گولیاں مارنےکےبعد  واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کے لیے خود کو بھی گولی مار لی اور بچاؤ بچاؤ کا شور مچایا ، ملزم نے ان سب باتوں کا اعتراف دوران تفتیش کیا۔

دوسری جانب شفقتِ پدری غربت کے آگے ہار گئی۔ گوجرانوالہ میں غربت سے تنگ آکر باپ نے اپنی دو  معصوم بچیاں نہر میں پھینک دیں۔ لاشوں کو تلاش کرنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔