کراچی:پولیس کی رات گئے کارروائیاں ، دو ڈاکوئوں سمیت چار ملزمان گرفتار

کراچی:پولیس کی رات گئے کارروائیاں ، دو ڈاکوئوں سمیت چار ملزمان گرفتار


کراچی (24 نیوز) کراچی میں رات گئے پولیس کی لانڈھی اور گلشن اقبال میں کارروائیاں ، 2 ڈاکوؤں اور 2  سٹریٹ کرمنلز کو گرفتارکر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے لانڈھی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ڈاکووں کو گرفتار کر لیا ، پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکووں کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔

ادھر گلشن اقبال بلاک سیون میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو سٹریٹ کرمنل کو زخمی حالت میں گرفتا کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار سٹریٹ کرمنلز سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔