شام،دیرالزور میں کار بم دھماکا، 20 افراد ہلاک

شام،دیرالزور میں کار بم دھماکا، 20 افراد ہلاک

دمشق (24نیوز) شام کے شہر دیرالزور میں کار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔


عرب میڈیا کے مطابق دیر الزور میں حملہ آور نے بارود سے بھری کار مصروف اور گنجان آباد علاقے میں ہجوم سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا اور 20 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

 

دوسری جانب شامی میڈیا کے مطابق داعش نے کار بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔