بیرون ملک جانے کیلئے پارٹی عہدہ چھوڑا: ڈاکٹر عاصم

بیرون ملک جانے کیلئے پارٹی عہدہ چھوڑا: ڈاکٹر عاصم


کراچی (24نیوز) سابق مشیرِ پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ کسی دباؤ پر پارٹی عہدہ نہیں چھوڑ رہا، علاج کی غرض سے بیرونِ ملک جارہا ہوں، پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری جو ہدایت دیں گے اس پر عمل کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق جے جے وی ایل ریفرنس کی سماعت،احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ڈاکٹر عاصم حسین اور شرجیل انعام میمن کی ملاقات ہوگئی، دونوں پی پی رہنما بغل گیر ہوئے۔

غیر رسمی گفتگو میں ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ چھ ہفتوں کے لئے ملک سے باہر جارہا ہوں اس لئے پارٹی عہدہ چھوڑا،آصف زرداری جو ہدایت دیں گے اس پر عمل کروں گا.

ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ مجھ سے سیاسی باتیں نہ کریں، ہاں یہ ضرور ہے کہ ملک میں الیکشنز ہونے والے ہیں، دوسری جانب ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کے علاج کا مقدمہ،جی ایم بھٹو ایڈووکیٹ کو اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقرر کردیا گیاجی ایم بھٹو ایڈووکیٹ مقدمے میں سرکار کی جانب سے پیروی کریں گے، جی ایم بھٹو ایڈوکیٹ کو ایاز تنیو کے استعفیٰ کے بعد اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے۔