کسی کے کہنے پر عہدہ نہیں چھوڑا،علاج کیلئے بیرون ملک جا رہا ہوں:ڈاکٹر عاصم

کسی کے کہنے پر عہدہ نہیں چھوڑا،علاج کیلئے بیرون ملک جا رہا ہوں:ڈاکٹر عاصم


اسلام آباد(24 نیوز) سابق وفاقی مشیرِ پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کہتے ہیں کسی کے کہنے پر عہدہ نہیں چھوڑا علاج کی غرض سے بیرونِ ملک جا رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھ ہفتوں کے لئے ملک سے باہر جا رہا ہوں ، اس لئے پارٹی عہدہ چھوڑا ، آصف زرداری جو ہدایت دیں گے اس پر عمل کروں گا۔

انھوں نے کہا کہ مجھ سے سیاسی باتیں نہ کریں ، ہاں یہ ضرور ہے کہ ملک میں الیکشنز ہونے والے ہیں۔

دوسری جانب ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کے علاج کا مقدمہ ، جی ایم بھٹو ایڈووکیٹ کو اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقرر کر دیا گیا۔

جی ایم بھٹو ایڈووکیٹ مقدمے میں سرکار کی جانب سے پیروی کریں گے ، جی ایم بھٹو ایڈوکیٹ کو ایاز تنیو کے استعفٰیٰ کے بعد سپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے۔

دریں اثنا احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ڈاکٹر عاصم حسین اور شرجیل انعام میمن کی ملاقات ہوگئی ، دونوں پی پی رہنما بغل گیر ہوئے۔